ایک ماہ کے فٹنس پروگرام میں شریک خواتین کے تاثرات

photo of vegetable salad in bowls

محترمہ صبا لکھتی ہیں کہ۔
سب سے پہلے تو الحمد للّٰہ نیت کی تصحیح ہو ئ کہ ہم وزن کم کرنے میں بھی نیت کی تبدیلی سے اجر کما سکتے ہیں اور اس سے یہ احساس ہوا کہ اپنا خیال رکھ کر دوسروں کا خیال رکھنا زیادہ آسان ہے اس کورس نے بہت جذبہ عطا کیا پہلے خود کو کمزور سا محسوس ہوتا تھا اب تھورا ایکٹو ہو گۓ الحمد للہ

محترمہ حبیبہ سلمان لکھتی ہیں کہ

الحمدلله ثم الحمد لله محض اللہ رب العزت کے فضل وکرم اور آپ کی انتھک محنتوں سے اس کورس کے ذریعہ اپنے آپ کو سمجھنے کا خیال آیا جو ہم زندگی کے سفر میں محو کر بیٹھے تھےاس کورس کی بدولت نظام الاوقات کو منظم طریقہ سے منظم کرنے کا جذبہ پیدا ہوا پیارے حبیب پاک عليه الصلاة والسلام کی سنتوں پر چلنا آسان اور طبیعت میں سستی سے چستی کا سفر شروع ہوا

محترمہ کوثر شکیل لکھتی ہیں

الحمد للّٰہ میرا قوی مومنہ بننے کا سفر رمضان المبارک کے کورس سے شروع ھوا اور آ گے بھی جاری رہے گا،سب سے مثبت تبدیلی طبیعت میں نشاط، آ گے بڑھنے کا جذبہ ھے،پہلے محسوس ہوتا تھا کہ اپنے آ پ کے ساتھ بھت بوجھ لیکر چل رہی ھوں،اب الحمد للّٰہ جسمانی اور ذہنی بوجھ اتر گیا۔

محترمہ ماریہ لکھتی ہیں

جسمانی اور ذھنی سکون،،،طبیعت مین چستی ۔
سچی بات تو یہ کہ اس کورس سے پھلے ھمیشہ دوسروں کی ذات کو اھمیت دی لیکن الحَمْدُ ِلله اس کورس کے کرنے کے بعد اپنی زات کی اھمیت بھی معلوم ھوی۔۔اور اپنے اپ کووقت دینا سیکھا۔۔اس کے علاوہ اللہ پاک سے مانگنے اور سنتوں پر چلنے کا جذبہ پیداھوا، وقت کی اھمیت شکر گزاری کی عادت وغیرہ

محترمہ ترنم لکھتی ہیں

اس کورس سے اللہ کی رضا سیکھی ، اپنی زندگی اچھی طرح سے گزارنے کا ڈھنگ سیکھا ۔

محترمہ فرحت رفیق لکھتی ہیں

میں نے اس کورس میں دوسری فدعہ شرکت کی ماشاء اللہ بہت فائدہ ہوا، طبیعت میں چستی پیدا ہوئی اور آپ کی حوصلہ افزا باتوں سے مزید حوصلہ ملتا رہا ۔، نظام الاوقات بنانا سیکھا اور مزاج کی اکتاہٹ ختم ہوئی

محترمہ ثوبیہ اطہر لکھتی ہیں

الحمدللہ یہ ایک کامیاب سفر تھا اس میں ہم نے سیکھا کہہم اپنے قوتِ ارادی سے بہت کچھ کر سکتے ہیںِ منزل پر پہنچنے کے لئے محنت اور مضبوط ارادہ چاہئے ہوتا ہے ۔

محترمہ صائمہ لکھتی ہیں

اس کورس سے پہلے بھی میں نے ایک بار کوشش کی تھی کہ اپنا وزن کم کروں لیکن اس میں بہت وقت لگا ، جبکہ اس کورس کی قلیل مدت میں میں نے بہت عمدگی سے اپنی صحت میں توازن برقرار رکھا ۔

محترمہ فائزہ لکھتی ہیں

ڈاکٹرز کی ٹیم نے بہت زیادہ محنت کی ہےاس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے

محترمہ ثمرین اصغر لکھتی ہیں

میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں کس طرح ڈاکٹرز کی ٹیم کا شکریہ ادا کروں جنہوں نے مجھے گرنے نہیں دیا ۔

self care isn t selfish signage

محترمہ عظمیٰ خرم لکھتی ہیں
جب یہ شروع ہوا تھا تو سچ بتاؤں دو راتیں میں سو نہیں پائی تھی بہت ساری سوچیں بھی دماغ پر تھیں اور کورس کے شروع ہونے کے دو دن پہلے ہی بھوکا رہنا شروع کر دیا شائد اسی کے اثرات تھے کہ سر میں درد اور عجیب سے بے چینی تھی
مگر جب پہلا دن ہی شروع ہوا اور ہماری پیاری ڈاکٹر صاحبان نے اتنے اچھے میسیجز بیھجے آغاز دیکھ کر ہی دل خوش ہو گیا
اتنے اچھے طریقے سے گائیڈ کیا کہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا
پہلے ہفتے میں ہی طبیعت میں بہت اچھی تبدیلی محسوس ہونے لگی اپنا آپ اچھا لگنے لگا
کیونکہ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ ڈیڑھ سال میں دنیا کے حالات کیا سے کیا ہو گئے ہیں ہر دوسرا بندہ اور بندی ہی ڈیپریشن یا ٹینشن کا شکار نظر آتا ہے
کچھ ایسی ہی حالت میری بھی تھی اپنے آپ کو وقت دینا چھوڑ دیا تھا چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہو جانا
اس کورس کو کرکے پتا چلا کہ صیح طریقے سے کھانا پینا اور اپنے جسم کو حرکت میں رکھنا ان تمام پریشانیوں کا علاج ہے
اور ساتھ ساتھ جب وزن میں کمی آتی ہے تو ایک اور خوشی کا احساس ہوتا ہے
جب اپنے آپ کو وقت دیا تو گھر والوں نے بھی اس بات کو محسوس کیا اور ایسے لقب سے پکارا کہ مجھے ہنسی بھی آئی اور حیرانگی بھی ہوئی کہ اچھا یہ سب بھی میری سست طبیعت کو نوٹ کر رہے تھے
ایک اور بات کہ میں نے کئی مرتبہ خود سے یہ سب کرنے کی کوشش کی مگر کچھ عرصہ کرتی اور چھوڑ دیتی
مگر حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے نہ
جماعت پر اللہ پاک کا ہاتھ ہوتا ہے
تو بلکل جب پورے گروپ کے ساتھ اور اتنی اچھی ٹیم کے ساتھ یہ کورس کیا تو اس کی بات ہی کچھ اور تھی
سنت کو پورا کرنا آسان ہو گیا کہ اب کم کھانے میں کوئی دقّت محسوس نہیں ہوتی الحمد للہ ❤️
سادہ لفظوں میں کہوں تو یہ ڈائٹنگ کورس نہیں ہے بلکہ healthy life style ہے
اللہ پاک اس پوری ٹیم کو اپنی شان کے مطابق جزائے خیر دے اور آگے بھی خوب ترقی دے

محترمہ عائشہ جمیل میمن لکھتی ہیں

اس کورس سے مجھے بہت ہمت ملی ، اللہ کی نعمتوں کی قدر کرنا سیکھا اور اللہ کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں اس قدر نعمتوں سے نوازا ہے

محترمہ تبسم ناہید لکھتی ہیں

اس کورس میں کوئی کمی نہیں ہے ، تمام ڈاکٹرز کی ٹیم کی مشکور ہوں

محترمہ میمونہ لکھتی ہیں

اس کورس سے میں نے سیکھا کہ جب کوئی کام سچی نیت سے کیا جائے تو اللہ کی خصوصی نظرِ کرم ہوتی ہے

محترمہ صباح شمیم لکھتی ہیں کہ

اس کورس سے مجھ میں ہمت جاگی اور امید کی کرن نظر آئی

محترمہ یمنیٰ کمال لکھتی ہیں

میں یہ کورس دوبارہ بھی کرنا چاہوں گی

محترمہ حفصہ مبشر لکھتی ہیں

میں دوسروں کو اس کورس کی طرف ضرور متوجہ کرنا چاہوں گی

person wearing white apple watch while holding green dumbbell

محترمہ فریحہ وسیم کہتی ہیں

اس کورس کی بدولت میرے کھانے کی ترتیب بہتر ہوئی

محترمہ ثمینہ نور لکھتی ہیں

اس کورس سے میری ہمت بڑھ گئی ہے

محترمہ سیما حیدر لکھتی ہیں

اس کورس میں شرکت سے میں نے اور میرے گھر والوں نے مضر صحت غذائیں ترک کر دی ہیں

محترمہ معیزہ کہتی ہیں

ڈاکٹرز کی کاوش بہت اچھی تھی

محترمہ عائشہ رضوان لکھتی ہیں

ڈاکٹرز کی بے لوث کاوش کی بدولت دل سے دعا نکلتی ہے

محترمہ ہدی لکھتی ہیں

مجھے معلوم ہوسکا کہ سنت کا راستہ ہی بہتر طریقہ ہے

Markaz Al Hareem

an educational institute for young female youth

Leave a Reply