





القرآن الکریم
وَ اِنۡ تَعۡجَبۡ فَعَجَبٌ قَوۡلُهُمۡ ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا ءَاِنَّا لَفِىۡ خَلۡقٍ جَدِيۡدٍ اُولٰۤٮِٕكَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِرَبِّهِمۡۚ وَاُولٰۤٮِٕكَ الۡاَغۡلٰلُ فِىۡۤ اَعۡنَاقِهِمۡۚ وَاُولٰۤٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ
اگر تم عجیب بات سننی چاہو تو کافروں کا یہ کہنا عجیب ہے کہ جب ہم (مر کر) مٹی ہو جائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہوں گے؟ یہی لوگ ہیں جو اپنے پروردگار سے منکر ہوئے ہیں۔ اور یہی ہیں جن کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور یہی اہل دوزخ ہیں کہ ہمیشہ اس میں (جلتے) رہیں گے
ABOUT US
مرکز الحریم کا سفر
مرکز الحریم کے اس سفر کا آغازحیا حریم نے یکم اپریل 2019 کو کیاہے جو کو مفتیه هیں انهوں نے تخصص فی الفقہ کے بعد پی ایچ ڈی اسکالر/علوم القرآن، جامعہ اسلامیہ عالمیہ اسلام آباد سے کیا ،مرکز الحریم کا مقصد خواتین کو مستند دینی علوم میں مهارت و رسوخ فراهم کرنا اور انہیں معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے تیار کرنا هے ۔
تعارف
صنفِ نازک کی دینی و دنیاوی تمام ترین ضرورتوں کے مطابق یہاں مختلف نشستوں کا انعقاد کیا جاتا ہے
سرپرستی
ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ استاد الحدیث مدرسہ صولتیہ امیر ختم نبوت مرکز الحریم کی سرپرستی فرما رہے ہیں
اھداف و مقاصد
خواتین کے لئے تعلیمی تربیتی اور فلاحی خدمات اور سیکھنے کے مختلف کورسز
مرکز الحریم کی خدمات
شعبہ علوم القرآن والتفسیر
قرآن فہمی کے مختصر محاضرات اور ماہانہ دروسِ قرآن کا انعقاد دس مہینے کے دورانیے پر مشتمل مکمل دورہء تفسیر القرآن
شعبہ قراءت
علوم القرآن سے آگاہی کے لئے ہر سمسٹر میں دو ماہ کی تعارفی ورکشاپ تجوید ِ قرآن کے بنیادی اور اختصاصی کورسز
شعبہ تخصص فی السیرۃ والتاریخ
سیرتِ نبویہ کی مختلف نشستوں کا انعقاد اور سیرت کے موضوعات پر تقریری و تحریری مقابلے مختلف موضوعات پر مقالہ ء نگاری
شعبہ تخصص فی الفقہ والافتاء
عام خواتین کے لئے ایک سالہ دورہ تفہیم الفقہ اور دیگر اہم موضوعات کی ورکشاپ - دارالافتاء مرکز الحریم سے جاری ہونے والے فتاوی
مفید مختصر کورسز

دراساتِ دینیه
دورانیہ : دو سال

فن خطاطی
دورانیہ : تین ماہ

تجوید للعالمات
دورانیہ : ایک سال
ایک نظر میں
مرکز الحریم کے مختلف شعبہ جات
مرکز الحریم کی جانب سے کورسز کی تعداد