Your Valuable Feedbacks
Thanks for taking the time to give us feedback.
Students Reviews
آپ کی گراں قدر آراء
ایک روز فیس بک کی سکرولنگ کرتے ھوئے محترمہ مکرمہ حیاء حریم کی جانب سے شائع کردہ ایک اعلان پر نظر پڑی'جو فقہ کے مختصر دورانیہ پر مشتمل کورس کے بارے میں تھا۔
غور وفکر کا تکلف نہ کرتے ھوئے فوراً سے بیشتر داخلہ لیا دورِ طالبعلمی سے نکلنے کے بعد علمی تشنگی کا بحر ، جس کو تدریس کے ذریعہ سے کنارے پھنچانے کی سعی گزشتہ دس برس سے جاری تھی،اس کو کنارہ مل گیا۔
ام ابی بکر
خلاصہ یہ کہ معاملات سیکھنے کی بدولت ھی اٹھارہ ھزار کی بچت ھوگئی
اور کافی نقصان سے بچ گئ
تب اندازہ ھوا کہ معاملات کا نصاب میں ھونا کتنا اہم ھے
اور صرف مردوں کو نھیں خواتین کو بھی معاملات ضرور سیکھنے چاھیں
بےشک کاروبار نہ کریں لیکن اپنے لین دین کے متعلق مکمل معلومات ضرور حاصل ھوں
شبانہ منظور
حیا آپی بھت سی دعائیں ھیں مرکز الحریم کے لیے... مزید اچھی اور منفرد ورکشاپس کے ذریعے ہمیں فائدہ پھنچاتی رہیے.
جزاک اللہ خیرہ واحسن الجزاء فی الدارین
4 ۔ اللہ تعالی مرکز حریم کو نظر بد سے بچائے۔۔ ماشاءاللہ لا قوة الا بالله...
مرکز حریم میں آن لائن جو کلاسز اور نشستیں ہو رھی ھیں بھت زبردست ھیں ۔۔۔ اس کی تعریف ناقابل بیان ہے۔۔۔ اللہ تعالی قبول فرمائے اور دن دگنی رات چگنی ترقی عطاء فرمائے آمین
شکریہ مرکز الحریم
عطیۃ
مرکز الحریم کی جانب سےآرٹ آف حجاب کے نام سے اک ورکشاپ کے بارے میں پتا چلا تو نجانے کیوں میں بہت پرجوش ہوگئی... ان کے سب کورسز ہی بھت اچھے ھوتے ھیں لیکن میرے دل نے چاھا کہ یہ ورکشاپ تو سب کو ضرور اٹینڈ کرنی چاھیے... کیونکہ یہ ایک ایسا موضوع ھے جس پر بات کم تنقید زیادہ ھوتی ھے اور پھر بھی یھ ھمیشہ اک نیگیٹو ٹاپک ھی رہ جاتا ھے...
امة المغیث