برسات اور ہماری صحت

ڈاکٹر مدیحہ معراج
مرکز الحریم ریاض

مون سون کے موسم کو اگرچہ خوشگوار سمجھا جاتا ہے لیکن یہ اپنے ساتھ کئی بیماریاں لیکر آتا ہے۔ اس موسم میں لوگ سب سے زیادہ بیمار پڑتے ہیں۔ برسات کے دنوں میں اگر غذا میں تھوڑی سی بھی لاپروائی برتی جائے تو صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ اس لئے بارش کی بوندوں کا پورا لطف لینے کےلئے غذا میں احتیاط برتنا بہت ضروری ہے۔ درج ذیل تحریر میں اپکو چند بنیادی احتیاط اور موسم کے مطابق مؤثر غذاؤں کا نمونہ پیش کیا جارہا ہے۔

ناشتہ
بلیک یا گرین ٹی ۔ ابلے ہوئے انڈے/آملیٹ ملٹی گرین بریڈ ۔گرم گرم تلبینہ (جو کا میٹھا دلیہ) ۔گرم دودھ میں ہلدی اور شہد ڈال کر۔ ۔دارچینی چائے ۔ادرک چائے ۔گرم مصالحہ چائے

دوپہر کا کھانا
۔دال اور روٹی۔ ۔کچی سبزیوں کا سلاد ۔سبزیوں کا سینڈوچ ۔سوپ/یخنی

اسنیک ٹائم
۔خشک میوے جات جیسے بادام اخروٹ،کاجو،پستہ وغیرہ ۔بھنے ہوئے کالے /سفید چنے۔ بھنے ہوئے بھٹا /مکئی ۔بتائی گئی کوئی سی بھی چائے۔

رات کا کھانا
۔ دال ،چپاتی اور سبزی لیں۔ ۔ابلے ہوئے چاول ۔گوشت/مرغی کا شوربہ والا سالن ۔پائے/نہاری اگر لیں تو کم مقدار میں ۔ کریلا لوکی اور پالک کا استعمال فائدہ مند ہے۔

چیدہ چیدہ ہدایات
■۔ثابت اناج جیسے جو ، مکئی، باجرا جیسے اناج ایسے موسم کے لئے موزوں ہیں۔ ■انار، سیب، آم ، آلو بخارہ وغیرہ موسمی پھل ضرور لیں۔ ان سے آپ کو ضروری غذائیت ملے گی۔ ■ اس موسم میں گرم سوپ/یخنی پینا بہت فائدہ مند ہے۔ ■ دودھ ضرورلیں۔ اس میں ہلدی ملا کر پینے سے پیٹ اور اسکن دونوں صحتمند رہیں گے۔ اسی طرح دودھ میں ادرک ابال کر پینا بھی فائدہ مند ہیں۔ ■ برسات میں گرما گرم پکوڑے، سموسے کھانے کو دل ضرور کرتا ہے لیکن ان سے دوری رہنے میں ہی آپ کی بھلائی ہے۔ ■کولڈ اور تمام فرزی ڈرنکس سے مکمل اجتناب کیجئے البتہ اگر بہت ہی دل مچلے تو لیموں پانی پئے۔ ■ اگر آپ کھانے کی شوقین ہیں تو گھر پر ہی صاف ستھرے طریقے سے بنی چیزیں کھائیں۔ اس موسم میں سڑکوں پر کیچڑ اور گندگی کا انبار رہتا ہے۔ ایسے میں سڑک کے کنارے ملنے والی کھانے پینے کی چیزوں سے دور رہیں۔ ■دہی سے بنی چیزوں کا استعمال بھی اس موسم میں کم کریں تو بہتر ہے۔ ■ تیز نمک والی خوراک یا اچار جیسی کھٹی چیزوں کا استعمال نہ کریں۔ ■کالرا، ہپاٹائٹس، ڈائیرا اور ٹائیفائڈ جیسی بیماریاں آلودہ پانی کے استعمال سے ہوتی ہیں۔ اس لئے پانی کو ابال کر ہی پئیں جس سے پانی میں موجود جراثیم ختم ہو جائیں۔ آم زیادہ نہ کھائیں کیونکہ زیادہ آم کھانے سے دانے نکل سکتے ہیں۔ ■ دال ، سبزیاں اور کم چربی پر مشتمل غذا کھائیں۔ ■ لیموں پانی پئیں۔نیم گرم پانی میں زیادہ فائدہ مند ہے ■بارش میں جسم میں عمل انہضام سست رفتاری سے کام کرتا ہے۔ اس لئے ہلکے اور جلدی ہضم ہونے والے کھانے کا استعمال کرنا چاہئے ۔ ■برسات کے موسم میں ماحول میں کافی نمی رہتی ہے جس کی وجہ سے پیاس کم لگتی ہے لیکن پھر بھی 8 گلاس پانی ضرور پئیں۔ ■پھل اور سبزیوں کو اچھی طرح دھو کر ہی کھائیں۔ ■۔ہری مرچوں کا استعمال برسات میں فائدہ مند ہوتا ہے۔

مفید مشورے
نزلہ زکام سردرد کھانسی اور گلے کی خراش کیلئے ۔ایک کپ پانی میں لہسن کی 2 کلیاں ابال کر اسمیں شہد ملا کر پیئے

جسم درد اور جوڑوں میں تکلیف گرم دودھ میں ہلدی اور شہد ملا کر پئے۔

آشوب چشم صاف پانی سے آنکھیں دھوئیں۔عرق گلاب نا ڈالیں۔زم زم موجود ہو تو وہ ڈال سکتے ہیں۔ ۔اگر آنکھوں کی گلابی نا جائے تو betnasol eye drops ڈالے جاسکتے ہیں۔ ۔اگر آنکھیں چیک رہی ہوں تو polyfax eye ointment کا استعمال کیجئے۔
دست/ اسہال/قے ۔اس صورت میں پانی لازمی ابال کر پئے۔ ۔ors کا استعمال کریں ۔گھر کا بنا سادہ کھانا کھائیں ۔ہاتھ دھونے کا خاص اہتمام رکھیں۔ ۔باہر کے کھانوں سے مکمل اجتناب
۔دست اور قے کیلئے اجزا ء ۔ سو نف ۔ 1چاے کا چمچہ 2 چھو ٹی الائچی چند پود نیہ کے پتے ترکیب ۔۔ ایک کپ پانی میں سب چیزیں ڈال کا جو ش دیں لیں اور ٹھنڈا ہو نے پر چھان کر استعمال کریں۔

۔ملیریا /ڈینگی اور بہت سی بیماریاں مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔مچھروں کے خاتمہ اور بچاؤ سے ہی ان بیماریوں سے بچنا ممکن ہے۔ ۔پانی ڈھک کر رکھیں ۔گھر کا کھڑی درازوں میں جالی لگائیں ۔مچھروں کو بھگانے والے لوشن /کریم جسم پہ لگائیں۔ ۔اپنے آس پاس گندگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کیجئے۔

گرمی دانہ ۔روزانہ نہائے ۔ملتانی مٹی کا استعمال (ملتانی مٹی کو پانی میں بھگو کر نرم کرلیں پھر جسم پہ لگا کر کچھ دیر بعد نہالیں) ۔سونف کے پانی کا استعمال (سونف کو ایک کپ پانی میں بھگودیں اور صبح پی لیں)
چند عمومی ہدایات ۔بنا شدید ضرورت گھر سے نا نکلیں ۔گھر میں داخل ہو کر ہاتھ منہ اور پیر لازمی دھوئیں۔ ۔کپڑے ایسے پہنیں جو جسم کو زیادہ سے زیادہ ڈھانپنے والے ہوں۔ ۔بند خوتوں کا استعمال کریں ۔ماسک کا استعمال کریں ۔چھتری /رین کوٹ ساتھ رکھیں۔ ۔گاڑی چلاتے وقت دھیمی رفتار رکھیں۔ ۔تار اور بجلی کے آلات کو گیلے ہونے کی حالت میں ہاتھ نا لگائین۔ ۔اگر بارش بہت تیز ہو تو ڈور بیل نا بجائیں۔ ۔بھیگ جانے کی صورت میں کپڑے جلد تبدیل کریں اور سر کو خشک کریں۔ ۔کھانا اتنا ہی بنائیں جتنا ایک وقت میں آسانی سے ختم ہوجائے کیونکہ بچا ہوا کھانے میں برسات میں جراثیم پیدا ہوجاتے ہی جو بیماری کا سبب بنتے ہین۔ ۔ٹھنڈے کھٹے مشروبات/غذا سے پرہیز کریں۔ ➖➖➖➖

اللہ بارش کو ہم سب پر رحمت بنا کر برسائے۔تیز بارشوں کے ہر نقصان سے ہم سب کو محفوظ رکھے۔اللہ وطن عزیز کو اپنے امان مین رکھے۔اور ہم سب کو رجوع الی اللہ کی توفیق عطا فرمائے۔امین