
تجوید بیسک اور ایڈوانس کورس
قرآن کریم اللہ تبارک و تعالی کا کلام ہے اس کے حقوق میں ایک اہم اور الین حق یہ ہے کہ قرآن کریم مکی تلاوت مکمل تجوید کی رعایت رکھتے ہوئے کی جائے ، حدیث پاک میں نبی کریم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ ” اچھی آواز سے قرآن کو پڑھو” اس لئے یہ ضروری ہے کہ تجوید کا علم سیکھا جائے اور قرآن کریم کی تلاوت کا حق ادا کیا جائے ۔
مرکز الحریم کے شعبہ تجوید و علوم القرآن میں قرائت و تجوید کی ماہرات معلمات قرآن کریم کی تجوید کے کورسز کرواتی ہیں اور اب تک کثیر تعداد خواتین اس چشمہء صافی سے فیضیاب ہوچکی ہیں ۔
ایک بار پھر تجوید کورس میں داخلے جاری ہیں جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں ۔
دورانیہ: تجوید کورس کا مکمل دورانیہ 6 ماہ ہے
داخلے کی آخری تاریخ : 05 ستمبر ہے ۔

دورہء علم المقامات و حسن قراءت
مرکز الحریم ایسا منفرد ادارہ ہے جو پاکستان میں خواتین کو علم المقامات کی تعلیم خاتون قاریہ کے ذریعے سے دے رہا ہے ، جہاں چار ماہ کے عرصے میں قرآن سے شغف رکھنے والی طالبات کو سات لہجوں کی قراءت نہ صرف سکھائی جاتی ہے بلکہ اس کے اصول اور مکمل قواعد بھی پڑھائے جاتے ہیں ۔
اب تک یہ کورس چار مرتبہ ہوچکا ہے اور اب دوبارہ اس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔
دورانیہ: چار ماہ
فیس: 5000 روپے
ترجیحی داخلہ: ٖحافظات قرآن
داخلے کی آخری تاریخ 05 ستمبر ہے

دورہء تفسیر القرآن الکریم
قرآن کریم کو معانی و ترجمے کے ساتھ سمجھنا ہر مسلمان کی ذمہ داری بنتی ہے، معاشرے کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کرنے والی صنفِ نازک کے لئے بدرجہء اولی قرآن کریم کی تعلیمات کو سیکھنا اور سمجھنا ضروری ہے ۔ الحمدللہ مرکز الحریم نے دو مرتبہ دورہء تفسیر القرآن الکریم مکمل کروایا ہے ۔اور اب نئے سمسٹر میں دوبارہ سے داخلے شروع کئے جارہے ہیں ۔
داخلے کی آخری تاریخ: 20 ستمبر ہے ۔

صحافت کورس یعنی نقطے سے کالم تک
ان دگر گوں حالات میں جب لوگوں کو تنگیء داماں کی شکایت ہوئی تو اس ٹیکنیکل دور میں جدید آلات نے سیکھنے سکھانے کے مراحل کو سہل اور آسان بنادیا۔
صحافت کورس اور اردو ادب سے متعلق دلچسپی بڑھی تو جابجا کالم نگاری، مضمون نگاری، کہانی نویسی اور تحریر نگاری سیکھنے سکھانے کا عمل تیزتر ہوتا چلا گیا۔جہاں بہت سی بہنیں اردو ادب سے روشناس ہونے کی تگ ودو میں کوشاں ہیں وہیں بہت سے ادارے صحافت سے متعلق مختلف کورس منظم کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ہمارا یہ کورس کروانے کا مقصد طالبات کو ایڈوانس لیول تک لے جانا ہے۔جس میں نقطے سے کالم تک کا سفر درجہ بدرجہ کروایا جائے گا۔ اس کے بعد طالبات کو کسی اور ادارے سے اس صنف کا مزید کوئی کورس کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ ان شاءاللہ
تو آئیے آپ کو اپنے کورس سے متعلق تعارف کرواتے ہیں۔
خصوصیات
1)یہ کورس اپنی نوعیت کا جامع اور منفرد کورس ہوگا۔یہی وجہ ہے کہ ہر صنف کی الگ سے درجہ بندی کی گئی ہے
2)اس کورس کے تمام اسباق جامع اور معلومات سے بھرپور ہوں گے کیونکہ اس کا نصاب انتہائی محنت، عرق ریزی اور جانفشانی سے مرتب کیا گیا ہے
مکمل کورس کی فیس 3000ہے
کورس تین مراحل پر مشتمل ہوگا۔جو کم از کم تین ماہ تک جاری رہے گا۔
پہلے مرحلے میں آسان مشقوں کے ذریعے آپ کے قلم کو رواں کرنے کی کوشش کی جائے گی، بعدازاں تحریر کی خوبیوں خامیوں سے مطلع کیا جائے گا، دوسرے نمبر پر آپ کو صحافت کے شعبوں (میں سے
جس صنف میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں) کی مکمل آگاہی دی جائے گی۔جبکہ تیسرے مرحلے میں آپ کو بھرپور پریکٹس کروائی جائے گی اور عناوین دے کر مضامین، کہانیاں اور تحاریر لکھوائی جائیں گی۔چوتھے مرحلے میں اخبارات اور رسائل کی پالیسی سے آگاہی کے بعد انھیں قابل اشاعت بنایا جائے گا۔
کورس کے دوران وقتا فوقتا نامور رائٹرز کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا جائے گا۔
داخلے کی آخری تاریخ: 10 ستمبر ہے
کورس کے اختتام پر تحریری مقابلہ کروایا جائے گا اور بھرپور دلجمعی سے کورس کرنے والی طالبات کو باقاعدہ اسناد سے نوازا جائے گا۔

موبائل گرافکس کورس
انسان خوبصورتی کو پسند کرتا ہے اور ایک گرافک ڈیزائنر اپنی صلاحیتوں اور سافٹ وئیر کی مدد سے کسی بھی چیز کو اس انداز سے ڈیزائن کر سکتا ہے کہ اس میں خوبصورتی ، انفرادیت،اور نفاست کے تمام پہلو سمٹ آئیں اور دیکھنے والی کی توجہ حاصل کریں
یہی وجہ ہے کہ مرکز الحریم یہ کورس پیش کررہا ہے جس میں خواتین اپنی دلچسپی سے شریک ہو سکتی ہیں
اس کورس کا دورانیہ 25 دن ہے
فیس: صرف 1000 پاکستانی روپے ہے
خواتین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کورس بذریعہ واٹس اپ کروایا جائے گا ۔
اس میں داخلے کی آخری تاریخ 05 ستمبر ہے ۔
ایم ایس ورڈ ـ پاور پوائنٹ اور مفید مطالعاتی ایپلیکشنز کا استعمال

ہر سال کی طرح اس سال بھی مرکز الحریم کی مفتیات و متخصصات کے لئے ایک منفرد نشست رکھی جارہی ہے جس میں انہیں ایم ایس ورڈ ، پاور پوائنٹ کے استعمال کے ساتھ ساتھ کچھ ایسی مفید مطالعاتی ایپلیکشنز کا استعمال بھی سکھایا جائے گا جس کے ذریعے وہ علم و تحقیق کے میدان میں مدد حاصل کر سکیں گی
واضح ہو کہ اس نشست میں فاضلات کی شمولیت کو ترجیح دی جائے گی ۔
مرکز الحریم کے اس سال کے تخصصات کے علاوہ شامل ہونے والی فاضلات سے 500 روپے فیس بھی لی جائے گی ۔
اس کورس کا دورانیہ 5 دن ہوگا ۔
کلاس کے اوقات شام 8 بجے کے ہونگے
اور کلاسز کا آغاز 28 اگست سے ہوگا۔

کوفی خطاطی
خطاطی ایک خوبصورت فن ہے جس کا جاننے والا خود بھی اس میں منہمک ہوکر انبساط محسوس کرتا ہے اور دیکھنے والی آنکھوں کو بھی اس کا فن خیرہ کرتا ہے
مرکز الحریم اس خوبصورت کورس کا آغاز کر رہا ہے ، جس میں خواتین کو بنیادی تمام حروف لکھنے کے طریقوں سمیت ان کی عملی مشق بھی کروائی جائے گی ۔ اس کورس کا دورانیہ ایک ماہ ہے اور اس کی فیس 800 روپے ہے
اس کی کلاسز ہفتے میں تین دن ہوا کریں گی
داخلے کی آخری تاریخ: 05 ستمبر ہے ۔