شعبہء طب و صحت کی طرف سے ایک ماہ کے فٹنس پروگرام کی شریکات کے تاثرات

medical stethoscope with red paper heart on white surface
زیر نگرانی: ڈاکٹر مدیحہ ،معراج

السلام علیکم۔
ماشاء اللہ بہت اچھا کورس تھا۔ میں نے پہلی بار کیا۔ اسکو کرنے کی لیئے جس چیز نے توجہ دلائی وہ اسکا نام تھا۔
پھر اسکی ٹیم کے بارے میں معلوم تھا کہ فی سبیل اللہ مریضوں کو مشورہ اور دوائی بتاتے ہیں تو اطمینان تھا کہ کچھ اچھا ہی ہوگا۔
مگر سوچ سے زیادہ اچھا تھا، کیونکہ وزن کم کروانے والے پیکیجز انٹر نیٹ پر بہت ہیں مگر نیت کی درستگی سے لے کر ، شکر ،سنتوں کا اھتمام ، اعتدال ، نفس پر قابو ، اپنی ذات سے محبت ، اپنے آپ کو سنوارنا محرم رشتوں کے لیئے ، ہر نعمت کا شکر ، بجٹ میں رہتے ہوئے بہترین اور آسان ڈائیٹ پلان ، نیٹ کی فینٹسی بھری دنیا کے جادوئی مشورں کے بجائے حقیقت کا آئینہ دکھاتے ہوئے سچے مشورے ، ہماری بشری کمزورویوں پر نظر رکھتے ہوئے ہماری چیٹنگز اور سوالات کو صبر کے ساتھ سہنا اور بہترین رہنمائی کرنا سے لے کر اور بہت ساری چیزیں ایسی تھی جو اس کورس کو بہترین بناتی ہیں۔
مجھے سب سے زیادہ اسکی ایکسرسائززاچھی لگی جسکی طرف سے عام طور پر کوتاہی کی جاتی ہے۔
وزن کم نہ بھی کرنا ہو تب بھی ایکٹو رہنے کےلیئے ہمیں یہ ضرور کرنی چاہئے۔
بے شک المؤمنُ القويُّ خيرٌ وأحبُّ إلى اللهِ مِنَ المؤمنِ الضَّعيفِ وفي كلٍّ خيرٌ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “طاقت ور مومن اللہ کے نزدیک کمزور مومن کی نسبت بہتر اور زیادہ محبوب ہے، جبکہ خیر دونوں میں (موجود) ہے۔ مسلم
اللہ پاک پوری ٹیم کو جزائے خیر دیں اور امت کے کیئے نافع بنائیں امین

آپ کے ساتھ میرا فرسٹ ایکسپرینس ہے۔ مجھے بہت اچھا لگا۔ آپ کے جتنے بھی لیکچرز سنے بہت غور سے سنے اور حتی الامکان ان پر عمل کی کوشش کی۔ اب مجھے اندازہ ہوا آپ کے لیکچرز سے کہ ہمارے وزن کے بڑھنے کی وجہ ہماری غلط قسم کی غذائی عادات ہیں۔۔ مثلاً یہ کہ بہت زیادہ پیٹ بھر کر کھانا، بچوں کا بچا ہوا کھانا اور بے وقت کھانا۔
اسی طرح ہمیں چاہیے کہ ہم چھوٹے نوالے لیں اور دیر تک چبائیں۔ پانی سنت کے مطابق پیئیں۔ اپنے اوپر بھی توجہ دیں، اپنے اسٹریس کو مینج کرنا سیکھیں۔ جسم کے ساتھ ساتھ اپنی ذہنی حالت کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ میں نے پہلے بھی بہت دفعہ اپنا وزن کم کرنے کے ڈائٹنگ کی کوشش کی ۔ لیکن پہلی دفعہ آپ کی صحبت میں کامیابی ملی ہے۔ آپ کے سمجھانے کا انداز بہت پیارا ہے🩷
آپ کے لیکچرز سے ہمت اور حوصلے ملتا ہے اور آگے بڑھنے کی لگن پیدا ہوتی ہے۔ آپ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے

السلام علیکم ورحمة اللہ

میں ایک اچھی بچی ہوں جو دن میں کئ چاکلیٹ کھانے کی عادی ہوں ۔ بریانی میری فیورٹ ڈش ہے اور نمکو کے بغیر تو میرا گزارہ ہی ممکن نہیں ہوتا ۔
جی مجھے دیکھنے والے جو نئے لوگ ہوتے ہیں انہیں میں کمزور دکھتی ہوں پتلی دبلی سی اور جو مجھے شروع سے دیکھتے آرہے ہیں انہیں لگتا ہے کہ اب میری صحت کچھ بہتر ہوگئ ہے میں خوبصورت ہوگئ ہوں پہلے بہت ہی کمزور تھی۔
دراصل قصہ کچھ یوں ہے کہ ہمیشہ سے وزن 38 رھا پریگنیسی میں 65 ہوا اور پھر بچہ کی پیدائش کے بعد 40 ہوگیا جب تک وہ بچہ ساتھ تھا تب تک سب ہی کہتے ڈاکٹرز بھی کہ کچھ وزن بڑھادو ۔
وزن بڑھانے کے نسخے کرواتی تھی میری اماں یہ پھکی لے لی یہ ناشتے میں زوری زبردستی مکھن بھی کھلاتی پھر ڈارئ فروٹ لیکن میرا وزن تھا کہ بس بڑھنے کا نام نہیں لیتا تھا۔
اچانک سے کچھ تبدیلیاں آگئ اور پچھلے دو سال میں میرا وزن بڑھتا جارھا ہے پہلے ہوا ۴۵ پھر ہوا ۵۰ اور پھر ۵۵ اور پھر اب 60 ۔ ویسے جب میں نے چارٹ کھولا جو سیشن میں ڈاکٹر نے بھیجا تو میرا وزن ۵۷ تک نارمل ہے۔
مجھے یاد نہیں میرا یہ غالبا چوتھا سیشن ہے ہر سیشن میں میرا ایک ڈیڑھ کے جی کم ہوتا ہے وزن اور آدھا انچ ناف ناپ۔
اس سیشن میں ناف کا رزلٹ ہر دفعہ سے کچھ اچھا آیا ہے تین سے ساڑھے تین انچ تک کا رمضان میں پھر وزن کم ہونے کا رزلٹ اچھا آیا۔ مجھے اپنے وزن سے نہ خود سے کوئ شکوہ ہے نہ شکایت ہے نہ کسی چیز کی پرواہ ہے لیکن یہ سیشن جوائن کرنے کی وجہ یہ ہے کہ پابندی سے ایکسرسائز کھانے پینے کا خیال اپنے لئیے کچھ سب سے الگ بنانا یا الگ کھانا نئ چیزیں ریسیپیز ٹرائے کرنا اور ایک ماہ کے لئیے نمکو بسکٹ چاکلیٹ وغیرہ کو چھوڑ دینا سب اچھا لگتا ہے فریش سا محسوس ہوتا ہے اچھا چھا لگتا ہے بس اسی لئیے جوائن کرتی ہوں کہ کچھ الگ سا محسوس ہو کچھ فریش فیل ہو کچھ بوجھ ہلکا لگے ۔ کچھ جینا آئے کچھ جینے کا مزہ آئے ۔ کچھ انجوائے مینٹ ہوجائے۔
ویسے میں بمشکل ۱۰۰% فالو کرتی ہوں بریانی اور چاکلیٹ پھر چیٹنگ ہوتی رہتی ہے اور گروپ کے ختم ہونے کے بعد اگلے دن سے میں واپس ایسے برس پڑتی ہوں چاکلیٹوں کے ڈھیر اور بسکٹ صبح شام رات کھانے میں بمشکل ایک وقت کا کھانا کھاتی ہوں ورنہ بس یہ کچرہ ہی کھاتی ہوں جب تک دوبارہ مجھے ان ڈاکٹرز باجیوں کا ساتھ ملے۔
اس لئیے میرا دل چاہتا ہے یہ ڈاکٹرز ٹیم مجھ بچی کا ہمیشہ پکڑ کر خیال کرے اور جب کسی سیشن کا اعلان ہوتا ہے اس میں حاضر ہوجاتے ہیں اپنی خدمات کرنے کے لئیے ۔ اور دعائیں تو ڈاکٹرز ٹیم کو ویسے بھی ہم دیتے ہیں ۔
ارے ایک بات بھول گئ اس سیشن کی ایکٹونیس کا یہ فائدہ ہوا کہ سالوں سے موجود گھٹنے کا درد ختم ہوگیا اور پڑیڈز میں درد بھی نہیں ہوتا اگر ایکسرسائز صحیح سے کرتی رہوں اور اندر کی کمزوری ختم ہوجاتی ہے اسکن فریش ہوجاتی ہے۔

اللہ پاک آپکا سائہ تادیر سلامت رکھے
آپکو خوش و خرم رکھے آمین۔

والسلام
ام ولی اللہ

Assalamualikum…. I want to share my journey with you people. It is my 3rd session with Dr. madiha and Dr. fasiha. When I started the first session, i was 80kgs, and then with the help of our Dr’s team, I reduced 5 kgs. Then I again joined their last session and lost 3 more kgs Alhamdulillah. In between the sessions, I tried to eat with portions control. They trained us really so nicely through their lectures that we can now even cheat wisely. I eat everything but in control portions and with lots of salads so that my wait maintains and Alhamdulillah believe me I didn’t even maintain my weight but also l lost some more kgs through simple walk and portion control techniques. This time, I am not very active, so sorry for this, because I am very busy in my umrah preparation as tomorrow is my flight . But even though I am trying to follow whatever I can. Jazakillah kher to our Dr’s and life coach team who help us and guide us in every step . May Allahpak bless you all with the happiness and success of both worlds

Markaz Al Hareem

an educational institute for young female youth

Leave a Reply